خدمت کی سیاست کا سنہرا باب بند امیر پٹی انتقال کر گئے

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیائے فانی چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایم آر پی کے انفامیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے میڈیا کے توسط سے یہ خبر ایم آر پے کے تمام کارکنان‘ رہنما ¶ں ‘ ووٹرز ‘ سپورٹرز اور محب وطن پاکستانیوں تک پہنچاتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم امیر علی سولنگی المعروف پٹی والا کا جنازہ بدھ2اگست2017 بعد از نماز ظہر بمقام گلشن کریم ‘ خوجہ جماعت خانہ اپارٹمنٹس‘ ناظم آباد عید گاہ نزد اللہ والا بریانی ‘ ناظم آباد نمبر2کراچی میں ہوگا جبکہ تدفین اسماعیلی قبرستان سخی حسن میں عصر کے وقت کی جائے گی۔

ایم ار پی انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے بتایا کہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف سورٹھ ویر المعروف حبیب بھائی پٹی والا نہ صرف محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے بانی ‘قائد و چیئرمین تھے بلکہ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما اور پاکستان راجونی اتحاد کی مجلس مشاورت کے چیئرمین بھی تھے ۔ ان کی 40سالہ سیاسی جدوجہد کا مقصد پاکستان باوقارو ناقابل تسخیر ریاست بنانا اور عوام کو استحصال زدہ سیاسی و انتظامی نظام سے نجات دلاکر خوشحال ‘ مطمئن اور آسوہ حال بنانا تھا۔

ان کی وفات سے حب الوطنی ‘ عوام دوستی ‘ سماجی خدمت اور استحصال زدہ سیاسی و انتظامی نظام کیخلاف جدوجہد کا درخشاں باب بند ہوگیا ۔ عمران چنگیزی نے میڈیا کو مزید بتایا کہ معروف ومحب وطن سیاسی و سماجی رہنما‘ ہڈی و جوڑ کے ماہر ترین معالج وچیئرمین ایم آر پی امیر علی پٹی والا صرف سیاستدان ہی نہیں تھے بلکہ انسان و انسانیت کی خدمت کرنے والے بہترین انسان بھی تھے جو سینکڑوں سماجی و فلاحی تنظیموں ‘ہزاروں بیروزگاروں ‘ یتیموں ‘ بیوا ¶ں‘ مسکینوں اور غریبوں کی سرپرستی فرما رہے تھے۔