شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میر پور خاص کے نوجوانوں کے لئے انمول تحفہ ہے۔سید آفتاب شاہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر کھیل پیر سید آفتاب شاہ جیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے میر پور خاص میں عالمی معیار کا شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کراکر یہاں کے نوجوانوں خصوصاً کھلاڑیوں کے لئے انمول تحفہ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میر پور خاص کے اشتراک اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سیشہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میر پور خاص میںپہلے شاہ عبدالطیف بھٹائی فٹ بال جونیئر کوچنگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر سید آفتاب شاہ جیلانی نے اپنے خطاب میں میر پور خاص کی تمام اسپورٹس تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرکے کھیلوں کے مواقع کرائیں اور اسپورٹس کمپلیکس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہاکہ رواں سال شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میر پور خاص کی نئی دیواروں کی تعمیر اور مختلف حصوں کی تعمیر و ترقی کے ٹینڈرز ہوئے ہیں جس پر جلد تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوجائیگا سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میر پور خاص کو عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنا یا جائیگا تاکہ عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرایا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و کوچنگ کیمپ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ میر پورخاص میں سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرکے پیپلز پارٹی کی حکومت نے تاریخ رقم کی ہے کیو نکہ ایسا جدید اسپورٹس کمپلیکس کراچی جیسے بین الاقوامی میں بھی موجود نہیں ہے جس میں کھیلوں کی تمام تر سہولیات موجود ہیں اگر یہاں کی اسپورٹس تنظیموں اور کھلاڑیوں نے اس اسپورٹس کمپلیکس سے فائدہ نہیں اُٹھایا تو یہ بڑے افسوس کی بات ہوگی کیونکہ ہمارے نوجوان ایسے جدید گرائونڈ ترستے ہیں حاجی غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ بہت جلد شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں آل سندھ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر ایا جائیگا۔