شہزاد اقبال قریشی کو معطل کرنے کے احکامات جاری

Lahore

Lahore

لاہور (اپنے نمائندے سے) گلبرگ ذون کے علاقہ بیجنگ انڈر پاس کینال روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون نا کرنے پر ملبہ عزیز بھٹی ذون پر ڈالتے ہوئے انفورسمنٹ انچارج شہزاد اقبال قریشی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے واضع احکامات کے مطابق شہر لاہور کو تجاوزات سے صاف کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی بجائے گلبرگ ذون انتظامیہ کی طرف سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

کینال روڈ بیجنگ انڈر پاس کے قریب قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی نا کی جا سکی زرائع کے مطابق سی ای پنجاب کا گزشتہ روز لارڈ میئر کے ہمراہ بیجنگ انڈرپاس کے دورے کے دوران تجاوزات کی موجودگی پر برہمی کرتے ہوئے ذمہ دران کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس میں ذاتی پسند نا پسند کے حوالے سے متعلقہ علاقہ گلبرگ ذون کا ہوتے ہوئے تمام تر ذمہ داری عزیز بھٹی ذون پر ڈالتے ہوئے انفورسمنٹ انچارج شہزاد اقبال قریشی کو بلا وجہ ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ شہزاد اقبال قریشی کی جانب سے تعیناتی کے دوران بہتر کارکردگی پر مختلف انعامات سے نوازا جا چکا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ لارڈ میئرکی طرف سے شہزاد اقبال قریشی کو نا پسند یدہ ہونے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ متعلقہ علاقہ عزیز بھٹی ذون کی بجائے گلبرگ ذون میں آتا ہے۔