شکیل مومند سے مہمند ایجنسی میں دوسرا ٹنل سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد

Mohmand Agency Bicycle Races

Mohmand Agency Bicycle Races

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کی تحصیل خوئیزئے بائیزے میں پہلی بار سرحدی دیہات میں گورنر ٹو ڈی ریس کا انعقاد ہوا۔ سائیکل ریس آٹا بازار سے شروع ہوکر پاک آفغان بارڈر گورسل پر اختتام ہوا ۔ ملک بھر سے تقریبآ 10ٹیموں کے 72 کھلاڑیوں نے سائیکل ریس میں حصہ لیا۔ بارڈر پر قبائلی راہنماو ں کا شاندار ستقبال ہوا۔

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم ، اے پی اے عبداللہ شاہ ، اے پی اے حسیب ارحمان، سیکورٹی فورسز کے کرنل فیصل اور کرنل امتیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سائیکل ریس میں واپڈا، خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ ، پنجاب اور فاٹا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آٹا بازار سے لیکر گورسل بارڈر تک سائیکل ریس کا قبائلی مشران، نوجوانوں نے خوبصورت استقبالی دروازے بنا کر آستقبال کیا اور بچوں نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر پھول بھی نچھاور کئے۔

66کلومیٹر ریس جو آٹا بازار سے شروع ہوئی اور گورسل بارڈر پر ختم ہوئی ، سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن واپڈا کے محمد صابر، دوسری پوزیشن ISSGCسے تعلق رکھنے والے محمد اویس، جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ضمیر عالم نے حاصل کی۔

سائیکل ریس کی اختتام پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سائیکل ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تمام ٹیموں کو پولیٹیکل انتظامیہ اور مشران کی طرف سے 6 لاکھ روپے کا نقداعلان کیا گیا۔
سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ساٹھ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو چالیس ہزار نقد انعام دیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کی جانب سے تین لاکھ، ملک سلطان ، ملک فیاض اور ملک احمد کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کا نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔
تقریب سے پنجاب سائیکل ریس کے صدر شہزاد بٹ ، پاکستان سائیکل ریس کے جنرل سیکرٹری اظہر علی شاہ نے خطاب کیا اور کہا کہ مہمند قوم نے بے پناہ محبت دی ہیں اور ایسی محبت کی مثال نہیں ملتی جس پر ہم ان کے نہایت شکر گزار ہیںاور ہم اسے تاحیات جاری رہینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے خوئیزئے بائیزے پیر عبداللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تما م مشران اور مہمانان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنھوں نے سائیکل ریس میں حصہ لیا اور ہماری تقریب کو خوبصورتی بخشی ، اُنھوں نے کہا کہ ہر سال مہمند ایجنسی میں سائیکل ریس کا انعقاد ہوگا جس میں تمام ملک سے کھلاڑی حصہ لینگے ۔ تقریب میں سیکورٹی فورسز کے کرنل فیصل اور کرنل امتیاز نے نے بھی کھلاڑیوں میں تحفے تقسیم کئے اور مشران اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں میں خصوصی شیلڈ بھی تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مہمند ایجنسی میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا تھا جس میں سائیکل ریس کے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

Mohmand Agency Bicycle Races

Mohmand Agency Bicycle Races

Mohmand Agency Bicycle Races

Mohmand Agency Bicycle Races