شیخوپورہ کی خبریں 2/7/2017

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) محکمہ انہار شیخوپورہ نے راجباہ شیخوپورہ فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین۔ ایس ڈی او۔ اوور سئیر اور دیگر عملہ نے راجباہ شیخوپورہ بولی کروا کر فروخت کر دیا۔عملے کی ملی بھگت سے جگہ جگہ کٹ اور بند لگا کر پانی حاصل کیا جارہا ہے جس سے دور دراز کے علاقے میں پانی مقررہ مقدار سے کم ہونے کی وجہ سے ہزاروں زمیندار پریشان ہیں۔زمینداروں نے پاک میڈیا گروپ کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار کی وجہ سے ان کی زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے پہلے ہی زمیندار کھادوں اور دوائیوں کے ریٹ بڑھانے، اجناس کی قیمتیں کم مقرر کرنے ۔ تیل کی قیمیں بڑھانے کی وجہ سے تباہ حال ہیں۔ قبل ازیں پچھلے سال مذکورہ رجباہ کی بھل صفائی کالاکھوں روپیہ پہلے ہی محکمہ ہضم کر چکا ہے اور اس وقت بھی راجباہ جڑی بوٹیوں وغیرہ سے بھرا پڑا ہے اور پانی کے بہاو کی وجہ سے راجباہ مختلف جگہوں سے ٹوٹ جاتی ہے۔ سابقہ آفیسران نے بھل صفائی کے لئے متعلقہ علاقوں سے پیسہ وصول کرکے فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہ کیا۔سینکڑوں زمینداروں نے اس موقع پر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری محکمہ انہار سے اپیل کی کہ زمینداروں سے جینے کا حق نہ چھینیں اور پہلے ہی زمیندار حکومتی پالیسوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ورشن کرنے پر مذکورہ افسران نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ ( دانیال منصور سے) سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی وحید خٹک کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویے پولیس کے زیر اہتمام بمقام ہیڈ کواٹر نارتھ تھری میں ڈرائیوروں کے لئے ملکی شاہراوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ماہ جون میں چار تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ورکشاپس میں ملٹی میڈیا کی مدد سے فوکل پرسن انسپکٹر سید وصی حیدر اور سب انسپکٹر صداقت علی نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی بنیادی وجہ عوام الناس میں محتاط ڈرائیونگ کے شعور کا فقدان ہے۔ٹریفک ڈسپلن قوموں کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتاہے۔اس لئے ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ان ورکشاپس میں زندگی کی افادیت ، ٹریفک قوانین اور ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ان تربیتی ورکشاپس سے یہ بات باور کروائی گئی کہ بعض اوقات معمولی سمجھی جانے والی غلطیاں کس قدر خطرناک نتائج کا باعث بنتی ہیں۔ان تربیتی ورکشاپس میں ماہ جون میں 79ڈرائیوروں کو تربیت دی گئی جس سے حادثات میں کمی کرنے میں مد د ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انسداد ِڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس
حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے ) انسداد ِ ڈینگی کی مہم میں مزید بہتری لانے اورحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لئے جامع مائیکروپلان تیار کر لیا گیا ۔ ڈینگی سویپنگ کے لئے سرویلینس میں تیزی لانے اور یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ کے لئے ڈیوٹی لگائی جائے۔ سنگین نتائج سے بچنے کے لئے احتیاط اور ماحول کی صفائی قدرے بہتر ذریعہ ہے۔ تمام تر اقدامات کے ساتھ ایسے ماحول کا خاتمہ بھی ضروری ہے جہاں سے ڈینگی کی افزائش ممکن ہو۔ڈینگی سے بچائو کے لئے شیخوپورہ کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہدایات ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے موسمی تبدیلی کے پیش نظر انسدادِ ڈینگی کے لئے جاری اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی کاروائی میں بہتری لائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کی سطح پر سرویلنس کی خود جانچ پڑتال کریں ۔ اجلاس میںاے ڈی سی (جی) ، اے ڈی سی( آر) ، سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم اوز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ ڈی سی ارقم طارق نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کی ٹیمیں جن مقامات کی چیکنگ کر لیں ان جگہوں پر لاروا دوبارہ ملنا ان کی نااہلی قرار دیا جائے گا ۔ایسا ہر گز مکمن نہیں کہ صرف زبانی، کلامی یا کاغذی کاروائی سے ڈینگی کو ختم کیا جا سکے اس کے لئے عملی راستہ اختیار کرنا بے حد ضروری ہے ۔حالیہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ہی حفاظتی اقدامات ہر طرح سے مکمل ہونے چائیں جبکہ بارشوں سے صفائی کے نظام میں آنے والی خرابی دور کر کے پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ ایسے حالا ت نہ پیدا ہو سکیں ۔ڈینگی مہم میں شامل تمام ورکرز کی نگرانی کی جارہی ہے اور کوتاہی کی صورت میں ہر گز نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے کسی ایک کی غفلت سے باقی عوام کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ انسدادِ ڈینگی کے لئے سرویلنس تیز کر نے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کا اہتمام کیا جائے ۔ ڈی سی ارقم طارق نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت پنجاب ایک بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اب یہ تمام محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق فوری اور بہترین طریقے سے اپنا کام کرکے عوام کو خدمات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔