شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں

Shoaib Malik

Shoaib Malik

کراچی (جیوڈیسک) شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا جب بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز ہوتی ہے میں سخت سطح کی پچز پر پریکٹس شروع کر دیتا ہوں کیونکہ وہاں کی پچز میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے انعقاد کا پی سی بی کا فیصلہ اچھا ہے کیونکہ اس سے کینگروز کیخلاف تیاری کا بھرپور موقع ملے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا کے تیز بائولرز کو کھیلنا بلاشبہ کوئی آسان کام نہیں اور وہاں کی تیز پچز پر بائولرز کا سامنا کرنے کیلئے نوجوان اور کم تجربہ کار بلے بازوں کو حوصلے اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینا ہوگا ۔