شورکوٹ : فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 7 مزدور جاں بحق، 8 زخمی

Shorkot Boiler Blast

Shorkot Boiler Blast

شورکوٹ (جیوڈیسک) شور کوٹ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 مزدور زخمی ہو گئے۔

فیکٹری میں حادثہ صفائی کے دوران بوائلر پھٹنے سے پیش آیا، زخمیوں کو تحصیل ہسپتال شور کوٹ منتقل کیا گیا اور شدید جھلسنے والے مزدوروں کو ملتان اور فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق مزدوروں میں دو بھائی بھی شامل ہیں، جاں بحق مزدوروں میں محمد اسحاق اور محمد اسلم، حامد، محمد سجاد، محمد اشرف، محمد سرفراز جبکہ ایک کی شناخت نہ ہو سکی۔

جبکہ زخمیوں میں سے 4 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔