شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات بھی شامل

Shuja Khanzada

Shuja Khanzada

اٹک (جیوڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ تھانہ رنگو میں درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ رنگو غلام شبیر کی مدعیت میں شہید وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کی دفعہ 16 بھی لگائی گئی ہے جب کہ اس کے علاوہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7، 427 ،436،324 اور302 بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاٹک میں وزیر داخلہ پنجاب اپنے ڈیرے میں عوامی مسائل سن رہے تھے کہ خودکش حملہ آورنے خود کو وہاں دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 18 افراد شہید ہو گئے تھے۔