سمائل ویلفیئر ٹرسٹ کا معذور افراد کے عالمی دن خصوسی تقریب

Disabled Day

Disabled Day

اسلام آباد : سمائل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا سمائل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کی تقریب کا مقصد معذورافراد ساتھ اظہار یکجہتی ہے سپیشل بچے ہی ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کیاہے معذور افراد تعلیم اور صحت جیسی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں معذور افراد پیار نہ ملنے کی وجہ محرومی کا شکار ہوتے ہیں عالمی دن منانے کا مقصد معذور افراد کے لیے آگا ہی ہے جولوگ صاحب اقتدار ہیں اللہ تعالی نے مکمل طور پرنواز رکھا ہو اہے وہ لوگ معذور افراد کا ساتھ دے کر معاشرے کا اچھا شہری بنائیں بحیثیت انسان اور مسلمان معذور افراد کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کریں بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے مسلمانوں کو نفع دے معذور افراد جو آنکھوں ،ہاتھوں ،اور پائوں سے معذور ہیں اللہ تعالی دوسری دنیا میں ان کو ہم سے اچھی نعمتیں عطا کر ے گا

تقریب میں ایم پی ا ے راجہ حنیف مہمانِ حصوصی تھے خالد سعید بٹ اور ملک کی سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر شریف استوری, ڈاکٹر ہارون , ڈاکٹر بشیراورعامر شاہ, غلام احمد, روبینہ یاسمین, رضیہ سلطانہ, سمینہ شعیب نے شرکت کی مقر ریں نے کہا تندرست آدمی انتا کام نہیں کر سکتا جتنا معذور افراد کام کرتے ہیں

معذور افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرے معذور بچوں کو معذور نہ کہا جا ئے بالکل یہ ہمارے سپیشل بچے ہیں مقررین نے سمائل ویلفیئر ٹرسٹ کو معزور افراد کے لیے عالمی دن منانے اور ٹرسٹ کو احسن انداز سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید کی مخیر خصرات اس ادارے کی مدد کرتے رہیں گئے تقریب کے احتتام پر 50 معزور افراد میں سمائل ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے مفت وہیل چیئرز تقسیم کی گئی