دنیا اسلام کی طرح سرائے عالمگیر کے نواح پوران میں عاشقان ِ رسول نے عقدت و احترام سے ” میلاد مصطفےٰ ۖ منایا گیا

Milad

Milad

سرائے عالمگیر : دنیا اسلام کی طرح سرائے عالمگیر کے نواح پوران میں عاشقان ِ رسول نے عقدت و احترام سے ” میلاد مصطفےٰ ۖ منایا گیا۔ اہلیان ِ پوران نے دینی جوش و جزبہ سے پوران کو سجایا گیا۔ جھنڈیوں ، لائٹوں سے پوران کی چمک دھمک آسمان سے باتیں کر رہی تھی۔

جشن عید میلاد النبی ۖ کا جلوس درودواسلام نعت اور زکر و ازکار کرتا ہوا مرکزی داراالعلوم منظر اسلام پہنچا جہاں پر الحاج حافظ نزیر احمد جلالی ، علامہ محمد اشرف واحدی، پیر سید منیر حسین شاہ ، حافظ دین محمد ، علامہ حافظ تصور حسین ، علامہ تنویر احمد جلالی، حافظ محمد محسن ، حافظ چوہدری بنارس سمیت دیگر علماء کرام نعت خوانوں نے ذکر خدا اور ذکر مصطفےٰ سے دلوں کو منور کرتے رہے ، میلاد شریف میں کیک ، کھیر، جوس ،فروٹ ۔ حلوہ اور گوشت روٹی سمیت وسیع لنگر کا اہتمام تھا۔