جنوبی کوریا: شدید برف باری نے بتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، پروازیں ملتوی

South Korea Snowfall

South Korea Snowfall

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں شدید برف باری نے بتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، چین میں برف باری کے بعد چانگ کنگ ائیر پورٹ پر چار ہزار مسافر پھنس گئے۔

جنوبی کوریا کے سیاحتی جزیرے جیجو میں برف باری نے بتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، تیز ہواؤں اور برف باری کے باعث پانچ سو سے زائد پروازیں ملتوی کر دی گئی۔

پہاڑی علاقوں میں ایک میٹر سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی، چین کے صوبے فیو جیان اور زی جیانگ میں برف باری کے بعد شدید سردی کا راج قائم ہے۔

برف باری کے باعث چانگ کنگ میں سینکڑوں پروازیں معطل کی گئی جس کی وجہ سے مقامی ائیر پورٹ پر چار ہزار مسافر پھنس کر رہ گئے۔ حکام کے مطابق سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہیں۔