اسپین: بغاوت کی پاداش میں کاتالونیا کے نائب صدر اور 8 وزرا کو جیل بھیج دیا

Spain Rebellion

Spain Rebellion

کاتالونیا (جیوڈیسک) اسپین کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کاتالونیا کے 8 وزراء کو جیل بھیج دیا ہے جبکہ گرفتاری کے ڈر سے معزول صدر کارلس پوئگ ڈیمونٹ فرار ہوکر بیلجیم پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسپین سے علیحدگی کی تحریک میں حصہ لینے والے کاتالونیاکے آٹھ وزرا کو عدالت میں پیش کیا کیا گیا جن پر ملک سے غداری اور عوام کو علیحدگی پر اکسانے کا الزام تھا۔

اسپین کی حکومت نے کاتولونیا کی آزادی کے اعلان پر حکومت ختم کرتے ہوئے صدر اور وزراء کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا،اس موقع پر حکومتی وکیل نے استدعا کی کہ کاتالونیا کی علیحدگی کے لیے تحریک چلانے والے رہنما یورپ میں قیام پذیر ہیں اور اُنہیں گرفتار کرکے ملک واپس لایا جائے۔

بعد ازاں میڈرڈ کے جج نے حکم دیا کہ کاتالونیا حکومت کے معزول نائب صدر سمیت آٹھ وزراکو تحقیقات مکمل ہونے تک جیل میں رکھا جائے

یاد رہے کہ کاتالونیا کے پانچ دیگر اراکین ،ہسپانوی پارلیمان کے رکن بھی ہیں وہ اپنے جرائم کا اعتراف کرچکے ہیں تاہم ملکی قوانین کے تحت انہیں عدالت عالیہ کی جانب سے9 نومبر کو سزا دیئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا کے سابق صدر کارلس پوئگ ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ وہ بیلجیم میں سیاسی پناہ کیلئے نہیں بلکہ حقوق کی جنگ لڑنےآئےہیں اور ان کی جماعت 21دسمبر کے انتخابات میں حصہ لے گی۔