سورة الکھف کی کچھ خاص خصوصیات

Surah e Kahf

Surah e Kahf

تحریر : شاہ بانو میر
سورة الکھف کا آغاز ہوچکاہے فیس بک پر روزانہ ایک رکوع انشاءاللہ لگے گا ـ اس سورة مبارک کی فضیلت اس کی اہمیت کیلیۓ یہی بات کافی ہے کہ جمعة المبارک کو اس کے پڑھنے کا حکم دیا گیا ـ اور اس کی ابتدائی آیات کو زبانی یاد کرنے والوں کیلیۓ بے شمار اجر و ثواب ہےـاس سورت میں ایک آیت مبارکہ ہے کہ ہر بات میں انشاءاللہ کہنا چاہیے کیونکہ یہود نے آپ سے اصحابِ کھف کی بابت پوچھا تو آپ نے انشاءاللہ کہے بغیر بتانے کا اقرار کیا ـ اللہ پاک کو یہ بات پسند نہ آئی اور آپﷺ پر وحی نازل نہ ہوئی کئی دن گزر گئے یہود آپ ﷺکو طنز کرتے باتیں کرتے ـ تب اس میں بتایا گیا کہ کوئی مستقبل کی بات کہنے کے ساتھ انشاءاللہ ( اللہ کی رضا) کہنا نہ بھولیں ـاس سورة مبارکہ کی جو بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے وہ ہے اس میں بے شمار واقعات ہیں ـ دل اور ذہن اگر خالی کر کے اللہ پاک کے ذکر سے منور کر کے آپ اس سورة مبارکہ کو پڑہیں ترجمے کے ساتھ تو سبحان اللہ کیا لطف آتا ہے

ابتداء میں بتایا گیا کہ یہ سورة اللہ پاک نے اپنے پیارے بندے اور نبیﷺ پر نازل کی جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں رکھی پھر اس میں بیان کیا گیا کہ جو لوگ اللہ اک کسی کو بیٹا بناتے ہیں وہ اور ان کے باپ دادا جھوٹ گھڑتے ہیں ـ اصل میں تو ہم نے یہ زمین آراستہ کی ہے تا کہ لوگوں کو ان کے اعمال کے ساتھ آزما سکیں اور آخر میں اس زمین کو پھر سادہ میدان بنا دیں گے ـ جیسا کہ اس سے پہلے تھی ـآپﷺ کو اسی سورة مبارکہ میں کہا گیا کہ آپ ان کی فکر میں کیا بیمار ہو جائیں گےـباقیات الصٰلحٰت نیک اولاد کا چھوڑ جانا ایسی عمارت جہاں پیسہ لگا ہو یا ایسی تحریر یا ذکر جو مرنے کے بعد جاری رہے ـ بہترین یہی نیکیاں ہیںـ

ایسے افراد کا ذکر جنہیں اللہ پاک نے جنت کی بجائے جہنم میں پھینکنا ہے جن کے کانوں پر پردہ ڈال دیا گیا انہیں جہنم کا وہ کھولتا ہوا تلچھٹ جیسا گاڑھے تیل سے جلا ہوا پانی دیا جائے گا استغفراللہ اس کے ساتھ ہی اُن لوگوں کا ذکر بڑی محبت سے کیا گیا جو روزِ آخرت پر یقین کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسلام کے عین مطابق گزار کر جنت کے حسیں باغوں اور تختوں پر جلوہ افروز ہوں گےـ سبق آموز سورة مبارکہ ہے آیت نمبر 17 میں بیان کر دیا گیا ہدایت اسی کو ملتی ہے جسے اللہ چاہے ـ اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کیلیۓ کوئی ولی اور مرشد نہیں پاؤ گے ـ اس میں سب سے پہلے اصحاب کھف کا واقعہ بیان کیا گیا ہے جو آج تک انسانی عقل سے ماوراء ہے کہ کیسے کتنی صدیاں چند نوجوان جو اپنے ملک کے لوگوں اور ان کے عقائد سے اور ظالم و جابر بادشاہ سے زچ تھے کیسے ذہنی بیچینی کو سکون دینے اور اللہ کی کھوج میں دور پہاڑوں پر جا چھپے

ALLAH

ALLAH

اللہ پاک نے اپنے معجزے میں ایک معجزہ اور دکھانے کیلئے انہیں کروٹیں بدلوا کر سورج کو ان پر براہ راست آنے سے منع فرما دیا غار کے باہر ان کا کتا سویا ہوا تھا اور اندر یہ نجانے کتنے سو سال بعد یہ جاگے تو نہیں جا نتے تھے کہ کئی دور بدل چکے لباس زبان ماحول ایک کو چاندی کے سکے دے کر بازار بھیجا جاتا ہے کہ جاؤ اور جا کر اچھا سا کھانا لاؤ وہ بازار جاتا ہے تو گویا کوئی عجوبہ ہو لباس اور زبان اس کو ان کے درمیان عجیب دکھا رہی تھیـ لوگوں کو جب سمجھ آئی کہ یہ تو انہی ساتھیوں میں ایک نوجوان ہے جو کئی صدیاں پہلے کہیں کھو گئے تھے تو جوق در جوق لوگ ان کے گرد اکٹھے ہونے لگے یہ گھبرا کر واپس پلٹے اور ساتھیوں کو حقیقتِ حال بتائی ـان لوگوں کے سامنے حقیقت آشکار ہوتے ہی اللہ کے اذِن سے ان کی روحیں قفسِ عنصری کی جانب پرواز کر گئیں

یوں ایسا ثبوت سب نے دیکھا جو اللہ کے سوا کسی کیلیۓ ممکن نہیں ـاس کے بعد اللہ پاک گناہ گاروں کیلیۓ جہنم کے عذاب سے ڈراتے ہیں اور جنت کے حقداروں کے انعامات کا ذکر کرتے ہیںـاس کے بعد دنیا میں عطا کی جانے والی دولت پر اکڑنے والے اور اولاد میں بیٹوں پر مان کرنے والے جب یہ سمجھ لیتے کہ یہ سب ان کیلیۓ ہمیشہ کیلیۓ ہے ایسے شخص کا قصہ ہے جو اپنے جیسے ایک انسان کو خود سے کمتر جانتا ہے اور عذاب الہیٰ نازل ہوتا ہے کہ اس کا مال و اسباب تباہ و برباد ہو جاتا ہے ـاس کے بعد اس میں حضرت موسیٰ ؑ اور ان کے غلام جو ان کے ساتھی بھی تھے

ان کا واقعہ منقول ہے کہ وہ سفر پے اللہ کی قدرت کھوجنے نکلے تو راستے میں ان کے کھانے والی مچھلی کیسے توشہ دان سے نکل کر دریا میں چلی گئیـ غلام سے کھانے کے وقت جب کھانا مانگا تو اس نے بیان کیا کہ وہ تو شیطان نے میرا دھیان ہٹا دیا تو وہ دریا میں چلی گئی ـیہی وہ مقام تھا جو موسیٰ کو چاہیے تھا واپس اسی جگہہ پہنچے جہاں مچھلی دریا میں گئی اور وہاں انہیں اللہ کے خاص مقرب بندے حضرت خضر ؑ ملے ـ آپ جان گئے کہ باوجود نبی ہونے کے انہیں اللہ کے ہاں سے علم زیادہ ودیعت کیا گیا ہےـ

Hazrat Musa

Hazrat Musa

آپ نے ان سے درخواست کی وہ آپکو ہمراہ رکھیں وہ انکار کرتے رہے کہ آپ صبر نہیں کر پائیں گے ـ کیونکہ میرے پاس غیب کے علوم ہیں ـ لیکن موسیٰ مُضر رہے اور آخر کار وہ اس شرط پر مانے کہ آپ سوال نہیں کریں گے ـیہ لوگ چلتے چلتے ایک کشتی میں سوار ہو کر دریا کی دوسری جانب جانے لگے یہ کشتی دو یتیم نوجوان بچوں کی تھی ـاچانک ان صاحب نے اُس کشتی کو بدنما بنا دیا اور اس میں ایک جانب سوراخ کر دیا

حضرت موسیٰ کو شدید تعجب ہوا اور بولے آپ نے یہ بہت بری حرکت کی ـ انہوں نے کہا میں نے کہا تھا ناں کہ تم صبر نہیں کر سکو گے لیکن حضرت موسیؑ نے معذرت طلب کی اور ساتھ رہنے پر اصرار کیا ـ اس کے بعد یہ لوگ ایک بستی میں داخل ہوئے وہاں ایک لڑکا دیکھا اور انہوں نے اُسے مار دیا ـ موسیٰ ؑ پھر صبر نہ کر سکے اور بولے کہ آپ بہت غلط کیا ـ پھر آگے بڑھے اور ایک بستی آئی جس کے لوگوں نے ان کی ضیافت سے انکار کیا

وہاں سے گزرتے ہوئے انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرنا چاہتی تھی انہوں نے اس دیوار کو درست کیا اور مرمت کر دی موسیٰ ؑ کہنے لگے یہ آپ نے عجیب کام کیا حضرت خضر بولے کیا بولے اس کیلئے اگلی بار کا انتظار کیجئے

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر