پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد صدیق خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں پنڈ نوشہری میں ادا کی گئی

CHAIRMAN PTI IMRAN KHAN

CHAIRMAN PTI IMRAN KHAN

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد صدیق خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں پنڈ نوشہری میں ادا کی گئی ،لوگوں کا جم ِ غفیر پنڈ نوشہری امڈ آیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں کئی فرلانگ تک لوگوں کو گاڑی کھڑی کرنے کے لئے جگہ میسرنہ آئی ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جن کی گاڑی مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہانگیر خان ترین چلا رہے تھے جب جنازے میں شرکت کے لئے پنڈ نوشہری پہنچے تو پہلے سے موجود گاڑیوں اور لوگوں کے بے پناہ رش کے باعث اپنی گاڑی میں جنازہ گاہ تک نا پہنچ سکے ۔

رش کے باعث پی ٹی آئی کے چیئرمین کو گاڑی سے اترنا پڑا اورشدید گرمی میں ڈیڑھ کلو میٹر سے زائدمسافت کا فاصلہ پیدل چل کر عبور کرنا پڑا ، اس موقع پر پہلے سے موجود جنازہ گاہ میں لوگوں کا جمِ غفیر اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لئے امڈ آیا جس کے باعث ان کا پیدل چلنا محال ہو گیا تاہم موصوف کے ساتھ موجود سکیورٹی کے حصار نے ان کی راہنمائی کی اور با مشکل جنازہ گاہ تک پہنچایا۔