تحصیل پھالیہ میں تحصیل پریس کلب پھالیہ کے قیام پر اجلاس کا انعقاد

Dinga

Dinga

ڈنگہ: تحصیل پھالیہ میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر مشتمل تحصیل پریس کلب پھالیہ کے قیام پر اجلاس کا انعقاد، تمام صحا فیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکر نے، صحافتی اقدار کے فروغ اور حرمت ِقلم کی پاسداری کیلئے تحصیل پریس کلب پھالیہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اتفاق رائے سے مقبو ل احمد انجم صدر، ساجد عمران سر پرست اعلیٰ ،فا روق احمد سینئر نائب صدر ،عد نان یو سف تارڑ جنر ل سیکر ٹری ،شہزاد بشیر قاری جوائنٹ سیکرٹری ،محمد منشاہ فنانس سیکر ٹری ،فہیم ریاض سیکر ٹری اطلا عات اور ارشد محمو د لو دھی ا ڈیٹر شامل ہیں۔

اس مو قع پر نو منتخب صدر مقبو ل احمد انجم نے کہا کہ تحصیل پریس کلب پھالیہ کے قیام سے علا قہ بھر میں مثبت صحا فت کو فروغ ملے گا ۔اس فورم سے معا شرے کے ستا ئے ہوئے لوگوں کے مسا ئل کی نشا ندہی اور اُن کے حل کے لیے بہتر اقدامات کیے جائیں گے ، اس پلیٹ فارم سے اعلیٰ اخلا قی اقدار اور مثبت رویوں کو پروان چڑھانا ، سرکا ر ی عمارت کے حصو ل ،صحا فی کالو نی کے قیام سمیت صحا فیوں کی فلاح و بہبو د کیلئے اہم منصو بے شرو ع کئے جائیں گے ۔سینئر نائب صدر فاروق احمد نے کہا کہ پریس کلب کے قیام کا مقصد نہ تو کسی فو رم کی مخالفت ہے اور نہ ہی یہ فورم کسی صحا فتی تنظیم یا پریس کلب کے خلاف استعما ل ہوگا بلکہ اس پلیٹ فارم سے تمام صحا فیوں کو متحد کر کے صحافتی مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔

عد نان یو سف تارڑ نے کہا کہ تحصیل پھالیہ میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگو ں کی داد رسی کیلئے اس فو رم کی بہت اشدضرورت تھی اور انشا ء اللہ اسے مثبت اندا ز میں فروغ دے کر حقیقی معنوں میں قلم کی حرمت کی پاسدار ی کو یقینی بنا یا جائیگا۔