تلنگانہ یونیورسٹی ” اردو فیسٹیول ”کا ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کے ہاتھوں 28 فروری کو افتتاح

نظام آباد : ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب شعبہ اردو کی جانب سے 28 فروری بروز منگل صبح 10 بجے اردو فیسٹیول 2017 کا افتتاح یونیورسٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس آڈیٹوریم میں ضلع کلکٹر نظام آبا محترمہ یوگیتا رانا کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت پروفیسر وائی جئے پرکاش رائو رجسٹرار یونیورسٹی کریں گے۔جب کہ مہمانان خصوصی پروفیسر بی سامبیا وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی’بی شفیع اللہ آئی ایف ایس وائس چیرمین و مینیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن’اور مہمانان اعزازی جناب نصیر الدین صاحب سابق اکزیکٹیو کونسل ممبر تلنگانہ یونیورسٹی اورپروفیسر بی کنکیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس ہوں گے۔ تقریب میں خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر اطہر سلطانہ پیش کریں گی۔ جب کہ اظہار تشکر ڈاکٹر موسیٰ اقبال جنرل کنوینر اردو فیسٹیول پیش کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے فوری بعد ایک روزہ اردو فیسٹیول کے ادبی مقابلے ہوں گے۔پہلا مقابلہ تقریری ہوگا۔ جس کے کنوینر محمد عبدالرحمٰن صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اور معاون کنوینرس عرفان ‘ نازیہ ‘ثنا متعلم ایم اے سال آخر تلنگانہ یونیورسٹی ہونگے۔ تقریری مقابلے کا عنوان ” سوشیل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات” رکھا گیا ہے۔

تحریری مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر محمد عبدالقوی چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اردو اور معاون کنوینرس ایس این کوثر لیکچرر اردو کے علاوہ اسری بیگم و اجمیری بیگم متعلم سال دوم ہونگے۔ تحریری مقابلے کا عنوان” ہندوستان کا بدلتا ہوا نظام اور اس کے اثرات” رکھا گیا ہے۔ ادبی کوئز مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑ تاڑ ہونگے۔ معاون کنوینرس مصطفی عرفات لیکچرر اردو عائش ثمرین ہونگے۔نظم خوانی مقابلے کی کنوینر ڈاکٹر عسکری صفدر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور اور معاون کنوینرس محترمہ شمیم سلطانہ لیکچرر و آفرینہ بیگم اور تبسم بیگم ہونگیں۔

تاثراتی تحریر مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اور معاون کنوینرس عبداللہ قریشی لیکچرر اردو اور شمع ‘فرحانہ ہونگیں۔ صرف ایک منٹ مقابلے کی کنوینر ڈاکٹر گل رعنا اسسٹنٹ پروفیسر اور معاون کنوینر مریم بیگم ریسرچ اسکالر و حنا آسیہ ہونگے۔بیت بازی مقابلے کے کنونیر ڈاکٹر موسی اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اور معاون کنوینرس سیدہ نشاط ‘ثنا پروین اور منہاج ہونگے۔ ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو اور ڈاکٹر موسیٰ اقبال جنرل کنوینر ادبی مقابلہ جات نے تمام یونیورسٹیز اور ڈگری کالج کے طلبا و طالبات سے کثیر تعداد میں اس فیسٹیول میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ اور محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اردو فیسٹیول کو کامیاب بنائیں۔

 Urdu Festival

Urdu Festival