دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، امن و امان کی بہتر صورت حال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

احتساب اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی جا سکتی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گورننس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔