اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے: وزیرِ اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے صدر کی حیثیت سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے ویژن کی عکاس ہے۔ توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کے لیے بھی کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنے خطاب میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہے۔ چین کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے صدر کی حیثیت سے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لئے تنظیم اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ امید ہے کہ تنظیم خطے کے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او ملکوں میں تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ رکن ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔ ہم افغانستان میں امن کے لئے ایس سی او گروپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔