ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں مختلف بیٹ استعمال کئے جائیں: رکی پونٹنگ

Ricky Ponting

Ricky Ponting

برسبن (جیوڈیسک) رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ سوسائٹی کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ انھیں مختصر طرز کرکٹ میں استعمال ہونے والے بلے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے بلے کی ٹیسٹ کرکٹ میں استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

کرکٹ میں استعمال ہونے والے بلے کے لیے اس وقت لمبائی اور چوڑائی کے حوالے سے قانون موجود ہے لیکن اس کے وزن پر کوئی قانون سازی نہیں کی گئی جس کے باعث ہلکے پھلکے مواد سے بنائے گئے بلے کی استعمال کو تقویت ملی ہے جس کی مثال گیری نیکولس کیبوم کے بنائے گئے بلے ہیں جنھیں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر استعمال کرتے ہیں۔

رکی پونٹنگ کو اس بلے کے استعمال پر صرف اس لیے اعتراض ہے کہ اس کی تیاری میں وزن میں ہلکا مواد استعمال ہوتا ہے تاہم کھلاڑی مضبوط ہوں تو انھیں بڑے بلے استعمال کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا جو بلے ابھی بن رہے ہیں ان کے سائز کی تیاری میں وہ کیا کرتے ہیں۔ جدید دور کے بلے اور خصوصاً ان کا وزن ایک مکمل مختلف کھیل ہے اور اگر کوئی اس کو استعمال کر رہا ہے تو انھیں پوری داد دینی چاہیے۔ یہ کھلاڑی کے خلاف نہیں ہے۔