اللہ تعالیٰ نے دنیا میں عمل کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے مولانا شہنشاہ حسین نقوی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خطیب باب علم مسجد حجة السلام مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں عمل کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے اگر انسان نیک اور صالح عمل کرتا رہے گا تو وہ کبھی نہیں مرے گا اور اس کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل عباٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ آل عبا میں احتجاجی مجلس برائے مومنین و مومنات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہاکہ سورہ نمل میں رب العزت نے فرمایا کہ دنیا میںجو انسان نیک عمل کرتا ہے وہ کبھی نہیں مرتا اور انہیں مردہ کبھی نہ سمجھو انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ ہم سب کے لئے گناہوں سے توبہ اور مغفرت پانے کا مہینہ ہے اس لئے ہم سب کو اس مہینے میں بھر پور طریقے سے عبادات کرکے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیئے انہوں نے کہاکہ والدین کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ جو لوگ اپنے والدین کو خوش رکھیں گے وہ مجھے خوش رکھے گا غرض یہ ہے کہ اصل میں یہ مبارک مہینہ نجات کا مہینہ ہے اس مہینے اگر ہم پوار مہینہ اللہ کے احکامات کے مطابق عبادات میں گزاردیں تو ہمارے گناہ ایسے دھل جائیں گے جیسے گندے کپڑے سے میل۔