کل بھوشن یادیو کا “را ” اور بھارتی نیوی سے تعلق کا اعتراف

Bhushan Yadav

Bhushan Yadav

اسلام آباد (جیوڈیسک) کل بھوشن یادیو نے “را” اور بھارتی نیوی سے تعلق کا اعتراف کر لیا ۔ ویڈیو بیان میں “را” افسر کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی انڈین بحریہ کا افسر ہے ، 3 مارچ کو ایران سے بلوچستان داخلے پر پکڑا گیا ، بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں ، کوڈ نام سے کراچی آتا جاتا رہا ۔ اجیت دوول اور “را” کے سربراہ سے رابطے میں تھا ۔ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا گرفتار افسر بول پڑا ، کل بھوشن یادیو نے “را” بھارتی نیوی سے تعلق اور پاکستان میں گڑبڑ کرانے کا اعتراف کر لیا ۔

ویڈیو بیان میں کل بھوشن نے تسلیم کیا کہ وہ ممبئی کا رہائشی اور بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے ۔ کل بھوشن نے ایرانی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی ۔ 2013ء میں باقاعدہ “را” میں شامل کیا گیا ، “را” افسر نے بلوچستان اور کراچی میں بدامنی اور فنڈنگ کا اعتراف کر لیا ۔ کوڈ نام سے کراچی کے کئی وزٹ بھی کئے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیسے کی جاتی تھیں ۔ اعترافی بیان میں کل بھوشن نے اس سے بھی پردہ اٹھایا ۔ کل بھوشن ” را “کے جوائنٹ سیکرٹری انیل کمارگپتا کے ماتحت کام کرتا تھا ۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور “را” سربراہ سے رابطے میں تھا ۔ “را” افسر کے مطابق ایران سے بلوچستان داخل ہوتے ہوئے پاکستانی فورسز نے گرفتار کیا ۔ کل بھوشن نے تسلیم کیا کہ اس کے انٹیلی جنس آپریشن پاکستانی فورسز نے ناکام بنا دئیے تھے ۔