سانحہ منیٰ پر مفتی منیب الرحمان کا اظہار افسوس

Mufti Muneeb-ur-Rehman

Mufti Muneeb-ur-Rehman

کراچی (جیوڈیسک) ممتاز عالم دین اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا منیٰ کے سانحے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند افراد کی معمولی لغزش سے ایسا حادثہ رونما ہوا جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوئے۔

گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ جن ممالک سے حجاج کرام حج کیلئے آتے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ ان کی مکمل طور پر تربیت اور آگاہی کا انتظام کریں، تاکہ ایسے سانحات اور حادثات سے ہرممکن طور پر بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رات کو بھی رمی کی جاسکتی ہے، رات کورمی کرنے سےثواب میں کمی نہیں ہوتی،انسانی ہجوم بہت بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے حادثات پیش آتےہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ شہید افراد کے لواحقین کے لیے صبروتحمل کی دعا کرتاہوں۔