حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام راشد منہاس گلشن اقبال میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

Heat Sroak Camp Halqa Alvia Alqadria

Heat Sroak Camp Halqa Alvia Alqadria

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کی خصوصی ہدایت پرشہر کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور ہیٹ اسٹروک سے عوام کو آگاہی کے لئے گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور رہنمائی کے ساتھ عوام کو ٹھنڈے مشروبات سے توازہ کیا جا رہا ہے۔

کیمپ منور علوی القادری کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے جہاں مشرف علوی القادری ،رضی احمد ،سمیع خانزادہ ،شبیر علوی القادری اور دیگر بھی موجود رہے اور عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

جاری کردہ ۔شعبہ نشرو اشاعت