تیونس میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی اہلکار ہلاک

Tunisia Police

Tunisia Police

تیونس (جیوڈیسک) تیونس میں فوجی اہلکار نے اپنے 7 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

واقعہ دارالحکومت تیونس میں پیش آیا جہاں فوجی چھاؤنی میں اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ فائرنگ کے بعد اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں بظاہر دہشت گردی سے تعلق نظرنہیں آتا کیونکہ مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب پیش آیا جب کہ قریب ہی وہ نیشنل میوزیم بھی واقع ہے جہاں چند ماہ قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔