واشک : لیویز گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ، 2 اہل کار زخمی

Washuk

Washuk

واشک (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور جاں بحق اور دو اہل کار زخمی ہو گئے۔ لیویز فورس کے مطابق واشک کی تحصیل بسیمہ میں گزشتہ رات لیویز کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک نا معلوم افراد نے گاڑی پر اندھادند فائرنگ کر دی۔

جس سے لیویز کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔۔ زخمی اہلکاروں کو مقامی ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔