برطانوی ہائی کورٹ کا بھارت کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے‘سولنگی اتحاد

British High Court

British High Court

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی‘سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘محمد رمضان سولنگی ‘محمد بشیر سولنگی ‘ ارشاد علی سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے نظام دکن کیس میں برطانوی ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کیخلاف اور پاکستان کے حق میں فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اس امر پر بھی مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے کہ بھارت نے ریاست حیدر آباد دکن پر بزور قبضہ کیا تھا

اس لئے اب کشمیر پر بھارتی بزور قبضہ کا معاملہ بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا سکتا ہے جس سے کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کی منزل اور بھی قریب آ جائے گی اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف ہمارے موقف کو بھی تقویت حاصل ہوگی اس لئے اب ہمیں اپنے سفارتی محاذ کوفعال کر کے مسئلہ کشمیر یو این قرار دادوں کے مطابق حل کیلئے زور لگانا چاہئیے۔ اگر آج بھارت کو جبراً ہڑپ کی گئی ریاست حیدر آباد دکن کے معاملہ میں ہزیمت اٹھانا پڑی ہے تو عالمی دباﺅ بڑھنے سے وہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط ختم کرنے اور کشمیری عوام کو استصواب کا حق دینے پر بھی مجبور ہو سکتا ہے۔