شہری لاپتہ معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے شہری اظہراقبال اور دیگرافراد کی گمشدگی پر سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرکے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شہری اظہر اقبال اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ شہری اظہر اقبال پانچ سال سے لاپتہ ہے، ذمے داروں کو کوئی فکر نہیں ہے ، اداروں کو جو حکم دیا جاتا ہے اس پر عملدر آمد نہیں کیا جاتا۔

عدالت نے سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی پولیس سندھ و دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہری اظہر اقبال، وسیم، ساجد کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا اس کے بعد سے ‏یہ لاپتہ ہیں۔ استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو بازیاب کروایا جائے۔