سالانہ عرس کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیخ المشائخ حضرت علامہ جیلانی چاند پوری کا گیارہواں سالانہ عرس مورخہ 26،27اور 28 نومبر 2015ء کو مزار شریف لال فلیٹ گلشن اقبال بلاک 10-Aراشد منہاس روڈ منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے علماء اکرام ،مریدین شرکت کرینگے۔ عرس کے حوالے سے تیاریوں کا بھر پور آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے انتظامی کمیٹی ،رابطہ کمیٹی ،،دعوت نامہ کمیٹی ،پبلسٹی کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں خلفاء اکرام سید اظہر علوی القادری ،عبدالحفیظ علی القادری اور انور علوی القادری نے کہا ہے کہ عرس کے حوالے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔

علماء اکرام اور معززین شہر کو عرس شریف میں شرکت کے لئے دعوت نامے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے عرس میں شرکت کے لئے سجادہ نشین سید خورشید شاہ جیلانی آمریکہ سے خصوصی شرکت کرینگے۔