امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، شاہ سلمان

Shah Salman

Shah Salman

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

29 ویں عرب لیگ سربراہ کانفرنس سعودی عرب کے شہر ظہران میں شروع ہوگئی ہے جس میں فلسطین، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب لیگ سربراہ کانفرنس کو ’مقبوضہ بیت المقدس کانفرنس‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔

انہوں نے فلسطین کو 20 کروڑ ڈالر امداد دینے کابھی اعلان کیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا نے کہا کہ عرب امور میں ایران کی مداخلت قابل مذمت ہے۔