امریکا میں بچھڑے کے سر پر 7 کا عدد ، نام بین رکھ دیا گیا

Bull

Bull

پیٹز برگ (جیوڈیسک) یہ نام پٹز برگ کی امریکن فٹ بال کی ٹیم پٹز برگ سٹیلرز کے کھلاڑی بین کے نام پر رکھا گیا ہے ، جس کا نمبر 7 ہے۔ جس فارم میں یہ بچھڑا موجود ہے وہ پیٹز برگ سے 70 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

فارم والوں نے اس خاص بچھڑے کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی ہیں ، جن کو ہزاروں افراد نے پسند کیاہے۔ یہ فارم 1933 سے قائم ہے جو اپنا دودھ اور ڈیری کی پراڈکٹس تیار کرتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ جس طرح فٹ بال کھلاڑی بین کا نمبر سات ہے ، بچھڑے کے سر پر قدرتی طور پر بنا ہوا یہ عدد خوش بختی کی علامت ہو سکتا ہے۔