امریکہ: ہاروے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

USA Storm

USA Storm

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہاروے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

طوفان کو آئے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ہوسٹن شہر میں امداد کے منتظر متاثرین موجود ہیں۔

ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امداد کے منتظر افراد تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ رضا کار ذاتی امکانات سے امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے ایک ملین سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں آفت زدہ علاقے کے لئے متوقع فنڈ کے لئے کانگریس سے 7 بلین 850 ملین ڈالر کا مطالبہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ آج ایک دفعہ پھر آفت زدہ علاقے کا دورہ کریں گے۔