تلہ گنگ کی خبریں 4/5/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) انتظار کی گھڑیاں ختم، بلد یا تی الیکشن سے قبل تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن جا ری ہو گا ذرائع کا دعوی،ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ، ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان سمیت دیگر مسلم لیگیو ں کی محنتیں رنگ لا نے والی ہیں ،عوام سے کیے گئے تما م وعدے ہر صورت پو رے کر یں گے ن لیگی رہنما ئو ں کا دعوی ،تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلی ہا ئوس میں اعلی سطح کا اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن بلد یا تی الیکشن سے قبل ہی جا ری کر دیا جا ئے گا ۔تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن میا ں محمد نواز شر یف نے2013میں الیکشن کمپین کے دوران ایک تا ریخی جلسہ سے خطا ب کے دوران کیا تھا جس پر ایک سال تک تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر خا موشی رہی ایک سال کے بعد میا ں محمد نواز شر یف کے ایک مخلص سپا ہی ملک فلک شیر اعوان نے رائے ونڈ میں جا کر تلہ گنگ ضلع کا وعدہ یا د کروایا تھا جسکے بعد گز شتہ سال ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے وزیر اعظم ہا ئوس میں میا ں محمد نواز شر یف سے ملا قات کر کے تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر دو ٹو ک با ت کر کے ہلچل مچا دی تھی جس پر حکو مت پنجا ب نے وزیر اعظم کی ہد ایت پر تلہ گنگ ضلع پر پیپر ورک شروع کر دیا تھا جس پر میا ں بر ادران نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بلد یا تی الیکشن سے قبل تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن عوام کے سپرد کر دیا جا ئے گا ۔اگر تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن بلد یا تی الیکشن سے قبل جا ری ہو تا ہے تو اپو زیشن جما عتو ں کے امید واروں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ے گا اور ن لیگ کے امید وار با آ سانی انکو شکست دینے میں کا میا ب ہو جا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع سگھر میں تیز رفتار ٹر یکٹرنے تین سالہ بچے کو کچل ڈالا ،لوا حقین پر غشی کے دورے ۔تفصیل کے مطا بق تحصیل تلہ گنگ کے گا ئو ںسگھر محمد یو سف کا تین سا لہ بچہ گھر کے با ہر گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ تیز فتار ٹر یکٹر ٹرالی نے کھیل میں مصروف تین سالہ بچے کو کچل ڈالا جو مو قع پر ہی دم توڑ گیا ۔یہ خبر علا قہ بھر میں آ گ کی طر ح پھیل گئی اور لو احقین پر غم کی فضا چھا گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی تلہ گنگ میا نوالی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ کھنڈرات میں تبدیل۔سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے میا نوالی ،پنڈ ی اور چکو ال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔سڑک کے دونوں جانب کھڈوں نے اس سڑک پر سفر کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اس سلسلہ میں میڈ یا سروے ٹیم نے سڑک کا دورہ کیا۔ تلہ گنگ شہر کے مختلف محلو ں میں جھا ٹلہ ،پر انا لا ری اڈا الممتاز ہسپتا ل ،گلی سٹھیا ں والی اور جی پی او چو ک میں سڑک نیچی ہونے کی وجہ سے بارش کا تما م پانی سڑک پر گھنٹوں کھڑا رہتا ہے اور نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے علاقہ کے مکینوں نے سروے ٹیم کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک محکمہ شاہرات کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنہوں نے صوبہ پنجاب کو پیرس بنانے کا عزم کر رکھا ہے مگر تلہ گنگ میا نوا لی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ ان کی نظر میں نہیں ہے۔تحصیل تلہ گنگ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،کمشنر راولپنڈ ی ،ڈی سی او چکو ال اورمحکمہ شاہرات پنجاب کے اعلیٰ حکام سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ میا نوا لی ،چکو ال اور پنڈ ی روڈ کی تعمیرو مرمت فی الفور شروع کرائی جائے تاکہ آئندہ آنے والی بارشوں کے موسم میں اس سڑک پر رونما ہونے والے حادثات پر قابو پایا جاسکے اور دوران سفر لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔