واشنگٹن اور سیول کے درمیان سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

Washington Seoul Between Military Exercises

Washington Seoul Between Military Exercises

پوہانگ (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ میں واشنگٹن اور سیول کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری ہیں ۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آب دوز ملک کے مشرقی ساحل سے لاپتا ہوگئی ہے۔

پوہانگ میں جاری مشقوں میں جنوبی کوریا کے تین لاکھ جب کہ امریکہ کے 17 ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ ان مشقوں میں امریکی میرینز کے 55 ہوائی جہاز جبکہ دونوں ممالک کے 30 بحری جنگی جہاز بھی شریک ہیں ۔ مشقوں میں دونوں ملکوں کے فوجی دستے بری ، بحری اور فضائی محاذوں پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری طرف امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آب دوز لاپتہ ہو گئی ہے جسے شمالی کوریا کی افواج گزشتہ کئی روز سے تلاش کر رہی ہیں۔