حیدر کرار ویلفیئر فائونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام قصبہ ملکہ کے 46 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) حیدر کرار ویلفیئر فائونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام قصبہ ملکہ کے 46 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا اڑھائی ہزار مالیت فی کس کے حساب سے 46 گھرانوں میں آٹا، چینی، گھی، چاول، بیسن، کھجور، جام شیریں پر مشتمل ر مضان پیکج مستحقین کے گھر و ں تک پہنچا یا گیا۔

اس مو قع پر چیئر مین یو سی ملکہ ملک محمد اقبا ل اعوا ن ، مو لا نا شا ہد ا قبا ل مد نی صدر حید کر ا ر و یلفیئر ٹرسٹ ملکہ ، حسن منیر اعوا ن او ر سہیل ا صغر اعوا ن سمیت تنظیم کے عہدید ا را ن اور کا ر کنا ن مو جو د تھے۔