یاسر شاہ کے خون میں موجود ڈرگ کئی بیماریوں کیلئے مؤثر، ایتھلیٹس کیلئے ممنوع ہے

Yasir Shah

Yasir Shah

لاہور (جیوڈیسک) کلورٹالیڈن ڈرگ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ہے، تاہم اس ڈرگ کا استعمال کئی بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی کلورٹالیڈن مؤثر ہے۔ وزن کم کرنے اور آنکھوں کے ڈراپس میں بھی کلورٹالیڈن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

دیگر ڈرگز کا اثر زائل کرنے کے لئے بھی کلورٹا لیڈن مؤثر ہے۔