یمن کے دارالحکومت سے ایک امریکی شہری کے اغواء کی اطلاعات

Yemen Fighters

Yemen Fighters

یمن (جیوڈیسک) یمن سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت صنعاء سے نامعلوم افراد نے ایک امریکی شہری کو اغواء کر لیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر امریکی شہری کے اغواء میں حوثی باغی ملوث ہیں۔ اغواء کی یہ واردات دارالحکومت صنعاء میں الجملہ کے مقام سے کی گئی۔

ممکنہ طور پر یہ واردات حوثی باغیوں کی طرف سے ہوسکتی ہے جو اس سے قبل اس طرح کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حوثی باغیوں کی طرف سے لوگوں کو اغواء کے بعد جیلوں میں ڈالنے اور گھروں کو اسلحہ کے مراکز میں تبدیل کرنے کی سازشیں پہلے سے جاری ہیں۔

دارالحکومت صنعاء پر حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد مقامی اور غیرملکی شہریوں کے اغواء کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

خاص طور پرجب سے باغیوں نے دستوری کونسل کا یک طرفہ طور پراعلان کیاہے صنعاء میں حوثی باغیوں کے خلاف احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے۔

حوثی باغی عوامی احتجاج کچلنے کے لیے شہریوں کو اغواء کررہے ہیں۔ اس وقت بھی باغیوں کے قبضے میں سیکڑوں افراد زیرحراست ہیں جنہیں جنگ میں انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا جا رہا ہے۔