نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں قومی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ چوہدری عابد رضا

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

کوٹلہ ارب علی خان : ایم این اے چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ راجہ محمد اسلم سرائے عالمگیر پر یوتھ فیڈریشن سرائے عالمگیر کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیںقومی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنا ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے کام کیے ہیں اور ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس کے باعث پاکستان کے نوجوانوں بہتر طور پر تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور میرٹ پر ملازمت حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت بھی کر رہے ہیں میں حلقہ این اے 107کی عوام نے مجھے الیکشن 2013میں کامیاب کرایا اور میں نے خلوص نیت سے بلا امتیاز ترقیاتی کام کروائے جس پر مجھے فخر ہے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو علاقہ کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے آگے آنا ہو گا نوجوانوں کو ہمارے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے تا کہ ہم بہتر طریقے سے حلقہ کی خدمت کر سکیں اس موقع پر صدر یوتھ فیڈریشن راجہ خیام نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی مکمل حمایت کا اعلان کیااس موقع راجہ محمد اسلم رہنما مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر سمیت معززین سرائے عالمگیر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں ملک شاہ جہاں بدر مرجان نے ظہرانہ دیا ملک شاہ جہاں بدر مرجان کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے میں بدر مرجان کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی سابقہ ناظم یونین کونسل سہنہ ملک جاویداور لالہ ظفر سمیت اہلیان بدر مرجان نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کا پر تپاک استقبال کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک محمد اشفاق ، چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکڑمحمد عباس ، چوہدری ماجد گلیانہ ، ملک عرفان ، ملک ظفر بدر مرجان، ملک تصور پاشا، چوہدری مدثر سبحانی سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔