چوہدری ظفر اقبال سندھو کی والدہ ماجدہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف پی پی 65 کے راہنما چوہدری ظفر اقبال سندھو کی والدہ ماجدہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون مرحومہ نہایت سیرت صوم و صلوة کی پابند خاتون تھیںان کی اچانک رحلت سندھو خاندان کے لیے بہت بڑاصدمہ ہے لیکن موت ایک اٹل حقیقت ہے حکم ربی کے سامنے سرخم تسلیم کرنا پڑتا ہے۔

مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں جاوید نیاز منج، اجمل چیمہ ، میاں تنویر ریاض، چوہدری علی اختر خاں، ڈاکٹر اسد معظم ، میاںوارث ، میاں اوضی ، عمران وینس ، عامر وینس، میاںعلی سرفراز، میاںفرح حبیب، چوہدری ظفراقبال سرور، اسلم چیمہ، صابر مغل ، راناآصف توصیف، میاں خیال کاسترو، لقمان چوہدری، میاں طلحہ حمید ، رانا سکندراعظم خاں، انجمن تاجران سٹی کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ، سینئرنائب صدر طارق محمود قادری، رانا عبدالحمید ، میاں کامران ڈارسمیت مختلف کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں ، صنعتکار اور ہرطبقہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل شریف کا ختم آج 4 جون بروزاتوار 6 بجے شام ان کی رہائش گاہ واقع خیابان گارڈن سرگودھا روڈ میں ہونگے۔میاں ظفر اقبال سندھو کا فون نمبر0300-8669839 ہے۔