ژوب : چھائونی کے دروازے پر خودکش دھماکہ، 4 افراد زخمی

Zhob

Zhob

ژوب (جیوڈیسک) ژوب کے علاقے میں چھائونی کے قریب خودکش دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی چھائونی میں لے کر جانا چاہتا تھا۔

سکیورٹی گارڈ نے اندر داخل ہونے سے روکا تو خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت قریبی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔