بدین کے شہر تلہار میں پلاٹ پر قبضے کے خلاف متاثرہ عورت کی بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس ) بدین کے شہر تلہار میں پلاٹ پر قبضے کے خلاف متاثرہ عورت کی بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس، صدر الدین شاہ راشدی کو پلاٹ پر قبضہ ختم کروانے کی اپیل

بدین شہر کی رہائیشی فہمیدہ خواجہ نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ تلہار شہر کے اندر میرے سروی زمین جو کہ میرے آباو ¿ اجداد کی ملکیت سے میرے حصے میں آئی ہے گذشتہ چار سالوں سے تلہارکا ایک بااثر شخص جو مسلم لیگ فنکشنل لیگ کا رہنماءبھی ہے اس نے قبضہ کرکے اس پر کچی تعمیرات کروادی ہے اور وہاں پر دکانیں بنا دی ہیں۔

جس کا وہ ہر ماہ پچاس ہزار سے زائد کرایہ بھی وصول کررہا ہے، متاثرہ عورت فہمیدہ نے مزید کہا کہ جب بھی میں نے ان سے پلاٹ پر قبضہ ختم کرنے کی بات کی تو بااثر افراد کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اس پلاٹ پر اپنا حق جتانا چھوڑ دو ورنہ برے نتائج نکلیں گے۔

متاثرہ عورت فہمیدہ نے پیر صدر الدین شاھ راشدی کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی میں موجود قبضہ مافیا سے میرے پلاٹ پر کیئے گئے قبضہ کو خالی کروایا جائے اور پارٹی میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔