بدین کی خبریں 23/9/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) عید قربان کے جانوروں کی کھالین جمع کرنے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تشہیری مہم پرعائد پابندی ضلع بدین کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نظر انداز کر دی،تشہیری مہم پر سختی سے پابندی کے باوجود مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے شہروں میںپینا فلیکس اور وال پوسٹر لگا کر قربانی کی کھالیںمانگنا شروع کر دیں،حکومتی احکامات نظر انداز ہونے پرانتظامیہ خاموش ۔
حکومت سندھ اور رینجرز کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت عید قربان کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالین جمع کرنے کی تشہیری مہم پر عائد پابندی کے باجود ضلع بدین مین مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوںکی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیئے تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔

ایک جانب رینجرز نے شہر میں جگہ جگہ پوسٹر آویزاں کیئے ہیں کے کھالیںجمع کرنے والوں کی اطلاع فلفور رینجرز کو دی جائے تو دوسری جانب ضلع بدین میںمختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیئے باقاعدہ تشہیری مہم کا آغاز کر کے شہر کے مختلف چورہاہوں پر پینا فلکس اور وال پوسٹر آویزاں کیئے گئے ہیں،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کے باجود انتظامیہ خاموش ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارا نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قربانی کے جانوروں کی کھالیں مانگنے کے لیئے چلائی جانے والی تشہیری مہم پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین ( عمران عباس) عید الضیٰ کے موقع پر بدین میںمضر صحت اور غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے والی مافیا سرگرم ہوگئی،کراچی اور حیدرآباد سے عام گاڑیوں میںواٹر کین کے ذریعے لائے جانے والے مضر صحت کوکنگ آئل کی بڑے پیمانے پر فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ عید کی چھٹیوں پر روانہ ،اسلام آباد ، لاھور اور کراچی میں مضر صحت کھانے پینی کی آشیاءاور کوکنگ آئل فروخت کرنے والی مافیا کے خلاف حکومت کی جانب سے کاروائی کے بعد اب مضر صحت کوکنگ آئل فورخت کرنے والی مافیا نے اندرونی سندھ ضلع بدین کا رکھ کر لیا ہے،بدین کے مختلف شہروں میں کراچی اور حیدرآباد سے عام گاڑیوںمیں واٹر کین کے ذریعے لائے جانے والے بنا رجسٹرڈ مضر صحت اور غیر معیاری کوکنگ آئل کی سرعام سستے داموںپر فروخت کی جا رہی ہے، یہ کوکنگ آئل کسی بھی رجسٹرڈ آئل کمپنی کا نہیںبلکہ کراچی اور حیدآباد مین گھروں میں جانوروں کی چربی سے بنایا جاتا ہے، اس عام کھلے کوکنگ آئل کے استعمال سے شہری بیماریون میں مبتلا ہو سکتے ہیں مگر انتظامیہ اس مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے مسلسل گریز کر ہی ہے ، بدین انتظامیہ اس وقت عید کی چھٹیوںپر روانہ ہو چکی ہے اور مضر صحت کوکنگ آئل فروخت کرنے والا گروہ سرعام آئل فروخت کر رہا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) عید الضیٰ کے موقع پر بدین میں لگنے والی بکرا منڈی میں خریداروں کا رش مگر بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس سے خریدار مایوس نظر آتے ہیں،بکرا منڈی میں آج ضلع بھر سے قیمتی اور نایاب جانوروں کو فروخت کرنے کے لیئے لایا گیا ہے مگر بکروں کی قیمتیں سن کے خریدار وں کے ہوش اڑ جاتے ہیںجبکہ بکروںکے مالکان کا کہنا ہے کے حکومتی سطع پر ان سے غیر قانونی ٹیکس کی وصولی کے باعث وہ بھی جانور مہنگے داموں پر فروخت کر رہے ہیں دوسری جانب بکرا عید سے قبل قربانی کے جانوروںکو ذبع کرنے کے لیئے چھریوںاور چاقوکے کاروبار میںبھی تیزی آگئی ہے، شہر میںلوھاروں کے دکانوں سے شہری جانوروں کو ذبع کرنے کے لیئے چھری چاقو خرید کر رہے ہیںجبکہ لوھاروںکی بھی چاندی ہوگئی ہے انہوں نے بھی چھری چاقو کی قیمتوں میںدوگنہ اضافہ کر دیا ہے