بالی ووڈ سٹار گووندا آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Govinda

Govinda

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلموں کے مشہور اداکار گووندا کے مداح آج ان کی 51 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گووندا اکیس دسمبر 1963 میں بھارت کے شہر ورار میں پیدا ہوئے ۔ پورا نام گووند ارون اہوجہ ہے جبکہ فلموں میں گووندا کے نام سے شہرت پائی۔

1986 ء میں بننے والی ہندی فلم “الزام” سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ گووندا نے بہترین اداکاری ، ڈانس اور کامیڈی سے فلموں میں نام کمایا ۔ تیس سالہ فلمی کیرئیر میں کئی مشہور فلمیں اور ہٹ گانے دیئے۔

گووندا نے نمبر ون کے ٹیگ کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں دیں جن میں ہیرو نمبر ون ، اناڑی نمبر ون ، قلی نمبر ون ، آنٹی نمبر ون شامل ہیں ۔ گووندا کی مشہور فلموں میں سورگ ، راجہ بابو ، آنکھیں ، حسینہ مان جائے گی اور پارٹنر شامل ہیں۔