ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا حالیہ سعودی ایران کشیدگی پر اظہار تشویش

Saudi and Iran

Saudi and Iran

اسلام اباد : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے حالیہ سعودی ایران کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کو دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران مسلم دنیا میں مخالف نظریات کے حامل ہونے کی بناء پر علاقائی اثر ورسوخ رکھتے ہیں ، حالیہ کشیدگی سے مذہبی عدم برداشت اور خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات ہیں لیکن پاکستان کو کسی بھی صورت میں اس تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے ، اس حوالے سے نہ ہی سعودی اور ایران حکومتوں نے پاکستان سے کسی قسم کا تعاون مانگا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں کودنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی بنانے کے اقدامات اٹھانے چاہیے ، حکومت اور مذہبی اسکالرز کو بھی اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔