اسلام آباد: سی ڈی اے غفلت، نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دار الحکومت میں میٹرک کا طالب علم سی ڈی اے کی غفلت اور لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا ، سولہ سالہ ارباب علی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے لاش آبپارہ چوک پر رکھ کر سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کیا۔

آبپارہ اسلام آباد کا رہائشی سولہ سالہ ارباب علی گزشتہ رات گھر کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ، راہگیروں نے زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا تاہم دوران علاج دم توڑ گیا ۔

ارباب علی میٹرک کا طالب علم تھا ، لواحقین نے حادثے کو سی ڈی اے کی غفلت قرار دیتے ہوئے لاش آبپارہ چوک رکھ کر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑیٹ لائٹس نہ ہونے اور مین ہول کھلے چھوڑ کر سی ڈی اے شہریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے ۔

مظاہرین نے چیئر مین سی ڈی اے کی برطرفی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ، اہل علاقہ نے حکومت سے متاثرہ خاندان کی مالی مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔