بلدیہ کورنگی کی جانب سے اسکول، ڈسپنسری، فیملی پارکس تعمیر و مرمت کا کام تیزی کے ساتھ جاری

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کا عزم لیکر تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اس وقت ضلع کورنگی کی ماڈل یوسیز میں تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جہاں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کنکریٹ پیور بلاکس اندورنی گلیوں کو کشادہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

وہیں تعلیم کے فروغ ،عوامی کو سستی اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے حصول کے لئے فعالیت ،تزئین وآرائش اور تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون کریم الدین اور یوسیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ تعمیر کراچی کے پروگرام کے تحت شاہ فیصل زون میں زیر تعمیر فیملی پارکس کا دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئر مین سید نیئر رضا نے فیملی پارکس پر جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا یا جائے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے نہ صرف لگا ئے جائیں بلکہ عوامی تعاون کے ذریعے اس کی حفاظت اور آبیاری کو بھی یقینی بنا کر سرسبز ماحول کا قیام اور قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کو ہر شعبے میں مثالی بنا یا جائیگا افسران و ملازمین تندہی اور ایمانداری کے ساتھ عوامی خدمات اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی یقینی بنا نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ وسائل اور اختیار کی پرواہ نہیں عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی لائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی