رہبر کونسل کا نیا جانشین فکری و عملی انقلابی ہونا چاہیے: خامنہ ای

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے رہبراعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے نو منتخب رہبر کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتے وقت اس امر کو یقینی بنائیں کہ نیا سپریم لیڈر فکری اور عملی طور پر ولایت فقیہ کے انقلاب کا علم بردار ہو اور اصلاح پسندوں کے نظریات سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو۔

سپریم لیڈر نے ان خیالات کا اظہار رہبری کونسل کے سبکدوش اور نو منتخب ارکان کے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بعد میری جگہ رہبر انقلاب اسلامی انقلابی رہا ہو، اس کی فکر انقلابی ہو اور عملی طورپر وہ ایک انقلابی شخصیت تصور کیا جاتا ہوجس کا اصلاح پسندوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو۔

پروٹیسٹ کینسر کے شکار سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بارے میں ایران کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ خود انہیں بھی یقین ہو گیا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ تک اقتدار پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔