ملک تنویر حیدر کی میانی اڈا پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان سے ملاقات

Miani Ada

Miani Ada

میانی اڈا (نامہ نگار) یوسی بوچھال خورد ملک تنویر حیدر کی میانی اڈا پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان سے ملاقات تنظیمی امور اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کے زیر تکمیل منصوبے زیر بحث رہے میانی سردہی کارپٹ روڈ جو کہ پایہ تکمیل کے قریب ہے اس روڈ کے مکمل ہونے پر یوسی چیرمین ملک تنویر حیدر نے شاندار افتتاح اور جلسے کا اعلان بھی کر دیا جس کا صوبائی وزیر سے ٹائم لیا جائے گا۔

متوقع ہے کہ یہ جلسہ گاہی چوک کے مقام پر منعقد کیا جائے ملک اشتیاق نے اس موقع پر نوجوان قیادت اور چیرمین ملک تنویر حیدر کو اپنی یونین کونسل کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی ملک تنویر حیدر نے اس موقع پر بتایا کہ ان کا مرنا جینا صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہے اور ہمیشہ یہ رشتہ نبھائیں گے۔