تمام مسلمان حضور کی آمد پر آپ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کا عہد کریں: میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی

Mian Mohammad Waqas Siddiq Naqshbandi

Mian Mohammad Waqas Siddiq Naqshbandi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تمام مسلمان حضورۖ کی آمد پر آپۖ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کا عہد کریں،حضورۖ کی آمدسے کائنات کا رنگ بدلہ، بہار اتری، موسم بدلے، جن کی آمد سے دنیا کی ہر چیز بدلی، جن کی ولادت دنیا والوں کیلئے سب سے بڑی خوشی لائی، ان خیالات کا اظہار علامہ میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی پرنسپل جامعہ گلزار حبیب حبیب نگر مصطفی آباد نے جامع مسجد سقیاں والی میںاستقبال ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدۖ نے مسلمانوں کو آپس میں ملتے وقت اسلام و علیکم کہنے کا حکم دیا ہے، اسلام و علیکم کہہ کر ہاتھ ملانے والے کا ہاتھ بعد میں جدا ہوتا ہے اللہ تعالی گزشتہ تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں، مسلمان جب بھی آپس میں ملیں جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں آپس میں سلام کیا کریں، تقریب میں میاں ظفر حسین چشتی، حافظ محمد وحیدقادری، حافظ القاری محمد وفیاض سعیدی، حافظ محمد جہانگیرقادری، محمد سرور قادری ، حافظ غلام رسول قادری، حاجی ظفر، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، عمر شاہین ودیگر نے شرکت کی۔