پولینڈ میں شدید طوفان، 100کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں

Polland Heavy Rain

Polland Heavy Rain

وارسا (جیوڈیسک) پولینڈ شدید طوفان کی زد میں ہے، 100 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ میں طوفان سے درخت گرنے اور کار کے حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے 800 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 لاکھ گھروں کی بجلی چلی گئی ہے۔