پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے انفارمیشن سیکریٹریز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تربیتی نشست میں انگریزی اور اردو اخبارات کے سینئر صحافیوں نے سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ کے باہمی تعلق اور اہمیت پر خصوصی لیکچر دیئے۔

تربیتی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس نے عصرحاضر کے صحافتی اور سیاسی تقاضوں پر سیر حاصل بحث کی جسے تمام انفارمیشن سیکریٹریز نے سرایا۔

انفارمیشن سیکریٹریز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور تمام سینئر رہنمائوں کا صحافت اور سیاست کے باہمی تعاون اور تعلق پر تربیت فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

PPP Korangi News

PPP Korangi News